ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ کو صدمہ، والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ 10 بجے ادا کی جائے گی

یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ ادارہ "ایشین میل” کے مدیر اعلیٰ جناب رشید راہل کی والدہ ایک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں۔

گزشتہ روز پاندچھ نوے فٹ کے مقام پر ایک گاڑی نے رشید راہل کی والدہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں وہ رات بھر زیرِ علاج رہیں۔ افسوس کہ آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے پاندچھ نوے فٹ پر ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

Comments are closed.