جموں کشمیر کے ریاست کا درجہ پارلیمنٹ سے بحال ہوگا، این سی یا پی ڈی پی نہیں کریگی / سنیل شرما
سرینگر/24 مئی / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا استحقاق ہے، نیشنل کانفرنس یا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) جیسی علاقائی پارٹیوں کا نہیں۔
کرناہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ ریاست کی بحالی میں این سی اور پی ڈی پی کا کوئی کردار نہیں ہے، لوگوں کو گمراہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان جماعتوں سے مفت بجلی، اضافی راشن، اور سبسڈی والے ایل پی جی جیسی بنیادی سہولیات حاصل کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کیا ” ریاست آئے گی۔ ہم اسے لائیں گے۔ این سی یا پی ڈی پی کی درخواست پر نہیںپارلیمنٹ اور وزیر اعظم مودی کے ذریعے لیکن جب مناسب وقت ہو گا ۔ “
Comments are closed.