منی گام یارمقام کےشیخ خاندان کو صدمہ، عائشہ بیگم انتقال کر گئیں
یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ عائشہ بیگم زوجہ حاجی محمد جمال شیخ ساکنہ یارمقام منیگام مختصر علالت کے بعد 23 مئی 2025 بروز جمہ اس دنیائے فانی سے رحلت کر کے خالق حقیقی سے جا ملی مرحومہ نہایت ہی شریف النفس اور نیک سیرت صوم صلوات کی پابند تھی مرحومہ کی خبر پھیلتی ہی وہاں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جس دوران مقامی لوگوں نے ان کے گھر جاکر ان کی ڈھارس بندھائی
ادھر مرحومہ کے انتقال پر سماج سے وابستہ سیاسی و سماجی اور دینی طبقہ سے وابستہ افراد نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں غم زدہ خاندان خاص طور پر ان کے فرزندان محمد سلطان شیخ ، محمد صیف الدین شیخ ،محمد سلیم شیخ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے وہی اس حوالے سےادارہ تعمیل ارشاد سے وابستہ ریاض احمد بٹ،شاہد جیلانی نے غم زدہ خاندان خاص طور پر شوکت احمد بٹ کو انکی نانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گڈی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
ادھر لواحقین نے کہا کہ مرحومہ کا رسمی چہارم ان کے آبائی گاؤں منیگام یارمقام میں 26 مئی بروز پیروار کو انجام دی جائے گی
Comments are closed.