اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ موسمی حالات پر منحصر ہے/وزیر تعلیم سکینہ ایتو
سرینگر،/ 23 مئی / ٹی آئی نیوز
وزیر تعلیم سکینہ مسعود ایتو نے کہا کہ کشمیر صوبے میں اسکولوں کے لئے گرمیوں کی تعطیلات کے اعلان کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ موسمی حالات پر منحصر ہے۔
اننت نا گ میں وزیر تعلیم سکینہ مسعود ایتو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ”موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم صرف موجودہ ہیٹ ویو کی بنیاد پر چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کر سکتے“۔
وزیر سکینہ نے مزید کہا کہ صبح کی اسمبلیوں کے دوران طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر حکومت نے پہلے ہی اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
Comments are closed.