معروف عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال داخل
سرینگر/ 23مئی / ٹی آئی نیوز
معروف اسلامی اسکالر مولانا مفتی نذیر احمد قاسمی کو آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس ضمن میں مولانا مفتی نذیر احمد قاسمی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مولانا اس وقت سرینگر کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اللہ کے فضل سے، بروقت طبی مداخلت، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی مہارت، اور خیر خواہوں کی دعاو¿ں سے، ان کی حالت اب مستحکم ہے، اور وہ فوری خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں قریبی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.