ڈاکسم اننت ناگ میں سڑک حادثہ ،سرینگر کے دو نوجوان لقمہ اجل ، تیسرا زخمی

سرینگر/09مئی /

اننت ناگ میں لارنو کے ڈاکسم علاقے کے قریب ایک لوڈ کیریئر کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا۔

نمائندے نے بتایا کہ لوڈ کیریئر (آٹو) سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت مظفر احمد زرگر ولد محمد شفیع زرگر اور آصف احمد ولد بشیر ساکنہ بٹہ مالو سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا اس حادثے میں تیسرا نوجوان زخمی ہو گیا جس کی شناخت عاقب احمد شیخ کے طور پر کی گئی ہے اور اسے علاج کیلئے ایس ڈی ایچ کوکرناگ منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.