شیخ العالم کالونی پاندچھ گلاب باغ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ، مقامی آبادی پریشان
سرینگر /02مئی /
سرینگر کے پاندچھ گلاب باغ کی شیخ العالم کالونی میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے کے باعث لوگوں کو کافی پریشانیاں لاحق ہے جبکہ علاقے میں وبائی بیماریوں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پاندچھ گلاب باغ (90 فٹ) میں شیخ العالم کالونی کے لوگوں نے علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں صفائی کے خاطر خواہ انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔
مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی کی گاڑی مہینے میں صرف دو یا تین بار آتی ہے، جس سے علاقے میں کوڑا کرکٹ جمع ہو جاتا ہے اور بدبو سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کی گاڑی نہ آنے کی وجہ کے طور پر عملہ پٹرول کی کمی کا بہانہ کرتا ہے۔ اس غفلت کے باعث نہ صرف گلی کوچے گند سے بھر گئے ہیں بلکہ سڑکوں کی صفائی بھی مسلسل نظرانداز ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیاہے جبکہ علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے کے باعث مقامی لوگ بیماریوں میںمبتلا ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے متعلقہ حکام سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دی جائے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند اور صاف ماحول میسر ہو۔
Comments are closed.