پہلگام حملہ : کے ٹی ایم ایف کی مذمت کی، بطور احتجاج کل مکمل بند کی کال دی

سرینگر /22اپریل /

کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 23اپریل بروز بدھ وار کو احتجاج کے بطور مکمل بندھ کی کال دی ہے ،۔

کے ٹی ایم ایف کے چیئرمین ابرار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ” یہ حملہ صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ سیاحت کی صنعت کو سبوتاڑ کرنے کی براہ راست کوشش ہے، جو کہ ہم کشمیر میں اس تشدد کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔“

ادھر صدر ہلال منڈو نے کہا”کشمیر نے ہمیشہ سیاحوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا ہے۔ ایک محفوظ اور خوش آئند منزل کے طور پر کشمیر کی ساکھ کو بچانے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا“ ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی ایم ایف عوام سے گزارش کرتا ہے کہ بدھ وار کو اس سانحہ کے خلاف بطور احتجاج مکمل بند ھ کی جائے ۔

Comments are closed.