سابق ممبر اسمبلی گریز فقیر خان نے سرینگر میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا

سرینگر/ 20 مارچ / ٹی آئی نیوز

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق ممبر اسمبلی گریز فقیر محمد خان نے سرینگر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔

حکام نے بتایا کہ خان نے تلسی باغ سرینگر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موت کی آغو ش میں چلا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس انتہائی اقدام کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فقیر خان نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں گریز حلقہ سے ناکام مقابلہ کیا تھا۔انہیں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر نذیر احمد خان نے شکست دی تھی۔

Comments are closed.