وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر کے لوگوں کی اپنی حکومت ہوگی،ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے وعدہ بند/ وزیر اعظم مودی
’ ’ہمار ا کشمیر کتنا آگے بڑھ گیا ہے “ ،پوری دنیا وادی کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے
سرینگر /20جون /
سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ’ ’ہمار ا کشمیر کتنا آگے بڑھ گیا ہے “ کے الفاظ دوہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوری دنیا وادی کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جموں و کشمیر میں جو تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں وہ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے کام کا نتیجہ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دیے گئے جمہوریت اور کشمیریت کے نظریہ کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں جمہوریت کی جیت ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر کے لوگوں کی اپنی حکومت ہوگی۔اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بھی بحالی ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام سرینگر پہنچ گئے ۔ جس دوران انہوں نے ایس کے آئی سی سی پہنچ کر وہاں 15سو کروڑ روپے کے پروجیکٹ عوام کے نام کئے ۔
اس موقعہ پر انہوں نے ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جموں و کشمیر کی تبدیلی“پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ”آج ہم جموں و کشمیر میں جو تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں وہ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے کام کا نتیجہ ہے“۔انہوں نے کہا ” ایک خواہش مند معاشرے کا صرف ایک پیرامیٹر ہوتا ہے وہ ہے کارکردگی“ ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک نے کارکردگی دیکھی اور یہ اسی کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ حکومت کو تیسری بار موقع ملا ہے۔ ہماری حکومت کارکردگی دکھاتی ہے اور نتائج دیتی ہے۔ تیسری بار دنیا کو استحکام کا پیغام دیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پوری دنیا وادی کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے.”ہمارا کشمیر کتنا آگے بڑھ گیا ہے “۔ آپ دیکھیں گے کہ بین الاقوامی یوگا ڈے کا جشن بھی سیاحوں کے لیے ایک کشش بن جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پچھلی صدی کی آخری دہائی میں غیر مستحکم حکومتوں کا ایک طویل دور دیکھا گیا ہے۔ 10 سالوں میں 5 بار انتخابات ہوئے، اس کا مطلب ہے کہ ملک میں انتخابات ہوتے رہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اس عدم استحکام، بے یقینی کی وجہ سے جب بھارت کے ٹیک آف ہونے کا وقت آیا تو ہم نے اس دور کو پیچھے چھوڑ دیا، اس سے ہماری جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر نے جمہوریت کو مضبوط کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جموں و کشمیر میں جو تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں وہ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے کام کا نتیجہ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دیے گئے جمہوریت اور کشمیریت کے نظریہ کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں جمہوریت کی جیت ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر کے لوگوں کی اپنی حکومت ہوگی۔اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بھی بحالی ہو گی ۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دفعہ 370 کی دیوار گر گئی اور جموں و کشمیر میں آئین کے ثمرات کو یقینی بنایا گیا۔ آج ہندوستانی آئین کو صحیح معنوں میں جے کے میں نافذ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.