محکمہ فشریز میں تعینات ملازمین کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی

ورک کلچر میں بہتری لانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ، آنے والے سالوں کے دوران نتائج ہمارے سامنے ہونگے / ڈائریکٹر فشریز

اعجاز ڈار

محکمہ فشریز میں تعینات ملازمین کے تمام مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی کا اعلان کرتے ہوئے ڈائریکٹر فشریز عبدالمجید ٹا ک نے کہا کہ ملازمین کی ڈی پی سی کیلئے اب ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ورک کلچر میں بہتری لانے کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوگی ان کو اٹھایا جائے گا۔ تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران ڈائریکٹر فشریز عبدالمجید ٹاک نے کہا کہ محکمہ میں تبدیلی لانے اورنئی جان ڈالنے کیلئے کوشاں ہے اور جلد ہی اس کے نتائج زمینی سطح پر دیکھنے کو ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں تعینات ملازمین کو کافی مسائل درپیش ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کچھ ہی وقت میں نمایاں تبدیلی ہمارے سامنے ہوگی ۔ محکمہ کے ملازمین کی ڈی پی سی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر فشریز نے کہا کہ چونکہ میں خود محکمہ میں کافی عرصے سے تعینات ہوں اور اس معاملے کی تما م جانکاری ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری بھی کافی سنجیدہ ہے جن کی جانب سے خاص ہدایت ہے کہ ملازمین کا جو حق ہے ان کو ملنا چاہئے ۔

ڈائریکٹر فشریز نے کہا کہ ڈی پی سی کے معاملات اب ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا تاکہ جو چھوٹے ملازمین ہے انہیں پرموشن یا دیگر معاملات میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔ محکمہ میں ملازمین کی کافی عرصہ سے نہ ہونے کے سوال کے جواب میں عبدالمجید ٹاک نے کہا کہ اس حوالہ سے اگر کوئی شکایات موصول ہو گی تو اس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور اگر کوئی ایسا معاملہ ہے تو اس کو حل کیا جائے گا ۔ سبکدوشی کے بعد ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس چیز کا ہمیں احساس ہے کہ جو ملازمین محکمہ کی ترقی اور اس کو اونچائیوں تک پہنچانے کیلئے اینا قیمتی وقت دیتے ہیں وہ سبکدوشی کے بعد بھی کسی کا محتاج نہ رہے اور ان کیلئے بھی پالیسی مرتب دی جائے گی ۔

ڈائریکٹر فشریز نے مزید کہا کہ محکمہ میں مچھلی پیداوار گزشتہ تین سالوں میں کافی بڑھ گئی ہے اور اس سلسلے میں مرکز کی جانب سے رائج کردہ اسکیمیں بھی ہے جس سے پیدا وار میں کافی اضافہ ہو گیا ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں یہ کافی اونچائی تک پہنچنے گا ۔ بے روز گار نوجوانوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ بے روز گار نوجوان کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے اور فی الوقت 3ہزار کے قریب نوجوان محکمہ سے جوڑے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئے اور محکمہ کی جانب سے رائج کردہ اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔

Comments are closed.