بارہمولہ میں ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش، تین معاونین گرینیڈ سمیت گرفتار :پولیس

سری نگر،11اپریل

شمالی ضلع بارہ مولہ میں سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع میں لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تین افراد جن کی شناخت اویس احمد وازہ ولد غلام محمد وازہ ساکن گنائی ہمام بارہ مولہ ، باسط فیاض کالو ولد فیاض احمد ساکن گنائی ہمام بارہ مولہ اور فہیم احمد میر ولد طاریق احمد میر ساکن میر صاحب اولڈ ٹاون کے بطور ہوئی ہے ملی ٹینٹوں کو سیکورٹی فورسز کی نقل وحمل کے بارے میں جانکاری فراہم کر رہے ہیں تاکہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بارہ مولہ ضلع میں امن و امان کو درہم برہم کیا جا سکے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اولڈ ٹاون بارہ مولہ سے تینوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے تین گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 79/24اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.