نوج سنہا کا مہاتما جیوتی با پھولے کو ان کے جنم دن پر خراج عقیدت
سری نگر، 11 اپریل
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے عظیم سماجی کارکن اور دانشور مہاتما جیوتی با پھولے کو ان کے جنم دن پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘پھولے جی کی خواتین کی تعلیم اور سماج کے پسماندہ طبقوں کے تئیں خدمات ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘عظیم سماجی کارکن، مفکر اور ماہر تعلیم مہاتما جیوتی با پھولے جی کو ان کی جنم جینتی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ان کی خواتین کی تعلیم اور سماج کے پسماندہ طبقوں کے تئیں خدمات ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی’۔
مہاتما جیوتی با پھولے مہارشٹرا کے ایک ہندوستانی سماجی کارکن، تاجر، ذات پات مخالف سماجی مصلح اور مصنف تھے۔انہوں نے خواتین اور پسماندہ ذاتوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے نمایاں خدمات انجام
Comments are closed.