بارہمولہ میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
سری نگر،11اپریل
شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے متعدد علاقوں میں موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زور دار ژلہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات بعد دوپہر شمالی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ بارہ مولہ کے متعدد علاقے شدید ژالہ بھاری کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں کھڑی فصلوں ، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پرسفید پرت جمع ہوئی۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.