سوپور میں 40 سالہ شخص کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد، دو مشتبہ افراد گرفتار
سرینگر20مارچ
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک میوہ باغ میں ایک 40 سالہ شخص کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔
ایس ایس پی سوپور دیویا دیو نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو گذشتہ شام اطلاع موصول ہوئی کہ مشتاق احمد میر ساکن ڈورو لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹیموں کو تشکیل دے کر لاپتہ شخص کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح مذکورہ شخص کی لاش اس کے گھر کے آس پاس ہی ایک میوہ باغ سے بر آمد کی گئی۔ایس ایس پی نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور دو مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متوفی کے سر پر زخم تھے تاہم ابتدائی طور اس میں کوئی ٹیرر زاویہ نظر نہیں آرہا ہے۔
Comments are closed.