نوروز: منوج سنہا کا لوگوں کو مبارک باد

سرینگر20مارچ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نوروز کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

موصوف لیفٹنٹ گورنر نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نوروز کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔انہوں دعا کی کہ تہوار لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی کلینڈر کے مطابق ‘نوروز’ سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور وادی میں اسے موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے تاریخی واقعات کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

Comments are closed.