شوپیان میں آگ کی واردات ،تین رہائشی مکان اور تین دکانیں خاکستر
سرینگر /28اپریل /
سوموار کی صبح پیر محلہ شوپیان میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔
عین شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے ساتھ وہاں مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک اس میں تین دکانیں اور تین مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور ان میںموجود سارا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔
عین شاہدین کے مطابق آگ اس قدر ہولناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس سے دکانوں اور مکانوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ۔
ادھر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی واردات میں تین دکانیں اور تین مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کیسے لگی اس کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے کارورائی شروع کردی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
Comments are closed.