رام بن :ساتویں جماعت کا طالب علم غرقآب
جموں20مارچ
ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں ساتویں جماعت کا طالب علم نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل دیر شام رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ساتویں جماعت کاطالب علم جس کی شناخت بشارت احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے نالہ میں ڈوب گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ طالب علم کے غرقآب ہونے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں نالہ سینا بتی کے مقام پر طالب علم کی لاش برآمد کی گئی۔جوں ہی ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.