منوج سنہا کی لوگوں کو بھگوان پرشورام جینتی پر مبارکباد
سری نگر، 29 اپریل
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ بھگوان پرشورام تمام لوگوں کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بھگوان پرشورام جینتی پر دل کی گہرائیوں سے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ میں دعا کرتا ہوں کہ بہادری، تپسیا اور انصاف کا مظہر بھگوان پرشورام آپ کو آپ کی زندگی میں نئی توانائی، خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے’۔
Comments are closed.