بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی لاپرواہی ،11ویں جماعت کا سوالیہ پرچہ 12ویں جماعت کے طلباءمیں تقسیم

سرینگر /20مارچ / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی لاپرواہی کی تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب 11ویں جماعت کا امتحانی پرچہ 12ویں جماعت کے طلبہ کو تھما دیا گیا جس کے بعد بورڈ نے ہنگامی طور پر امتحانی پرچے کو ملتوی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے جاری 12ویں جماعت کے سالانہ امتحان کے دوران طلباءکو گیارہویں جماعت کا سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کی وجہ سے سینکڑوں طلباءپریشان ہونے سے رہ گئے۔

12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات میں شرکت کرنے والے کچھ امتحانی مراکز کے سربرہان اور امیدواروں سے بات کی جنہوں نے بورڈ حکام کے بے پروا رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ فزیکل ایجوکیشن کا امتحان کا پیٹرن بالکل مختلف تھا جیسا کہ بورڈ نے دکھایا اور مطلع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ 12ویں جماعت کے نصاب سے صرف دو نمبر لیے گئے تھے۔ 12ویں جماعت کا باقی سوالیہ پرچہ گیارہویں جماعت کے نصاب سے ترتیب دیا گیا تھا۔

ادھر بورڈ حکام کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں اور اس کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا ” ہمیں معلومات مل گئی ہیں اور ہم نے امتحانات کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔ “

Comments are closed.