21مارچ سے بارشوں کی پیشگوئی ، جموں کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

سرینگر /20مارچ / ٹی آئی نیوز

21مارچ سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عام طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور پیشگوئی کی ہے کہ 21اور 22مارچ کو کشمیر اور جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو موسم عام طور پر خشک اور 24 مارچ کو جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 سے 26 مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہے گا جبکہ 27 سے 28 مارچ تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔

درجہ حرارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 2.5 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 4.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کا درجہ حرارت 2.2ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.