پہلگام میں دو منشیات فروش گرفتار ، 90 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد

سرینگر /20 مارچ//

ضلع پولیس اننت ناگ نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے مزید دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور تقریباً 90 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا۔
پولیس اسٹیشن پہلگام کی پولیس پارٹی نے ہائر سیکنڈری اسکول کلر کے قریب ایک ناکہ لگایا اور دو گاڑیوںکو روک کر تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے ان گاڑیوں سے تقریباً 90 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا۔ مزید برآں پولیس پارٹی نے ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 39000 نقدی روپے برآمد کر لیے۔ ڈرائیوروں کی شناخت عبید گلزار لون ولد گلزار احمد لون اور ایجاز احمد بٹ ولد محمد جباربٹ ساکنان کو ٹکی مقصود شاہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے انہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ممنوعہ اشیاءکے ساتھ ساتھ جرائم کے ارتکاب میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی موقع پر ضبط کر لی گئیں۔

اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/2024 کو تھانہ پہلگام میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.