پہلگام واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے اتنا کم ہے:سکینہ یتو
جموں، 28 اپریل
وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ پہلگام سانحے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے اتنا کم ہے کیوںکہ اس طرح کے واقعے سے ساریانسانیت شرمسار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعے غلط ہیں اور یہ واقعے ہر گز نہیں ہونے چاہئے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پہلگام واقعے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘اس واقعے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے اتنا کم ہے کیونکہ اس طرح کے واقعے ساری انسانیت کو بد نام کر دیتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ایسے واقعے غلط ہیں اور اس طرح کے واقعے ہر گز نہیں ہونے چاہئے’۔
سکینہ یتو نے کہا کہ ہر ذی شعور ایسے واقعے کی شدید مذمت کرے گا اور اس پر دکھ کا اظہار کرے گا۔کانگریس کی طرف سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘یہ سوال ان (کانگریس) سے ہی پوچھا جائے’۔
Comments are closed.