مسافروں کو راحت دیتے ہوئے شمالی ریلوئے نے کرایہ میں کمی کا اعلان کر دیا
سرینگر /20مارچ / ٹی آئی نیوز
سرینگر سے بانہال تک ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی آسائش کیلئے کرایہ میں کمی لائی گئی ہے اور شمالی ریلوے نے وادی کشمیر میں ٹکٹ کے کرایوں کو کووڈ سے پہلے کے اوقات تک کم کر دیا ہے۔
شمالی ریلوئے نے بیان میں کہا کہ کشمیر میں مسافر ٹرینوں پر دوسرے درجے کے عام کرایوں کو بحال کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرایہ کے چارجز میں تقریباً 40-50 فیصد کمی کی گئی ہے، جو کووڈ سے پہلے کی سطحوں پر واپس آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سدورا اسٹیشن سے سرینگر تک ٹکٹ کا کرایہ 35 روپے تھا، اب اسے کم کر کے 15 روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مقامات پر سسٹم میں خرابیاں پائی جاتی ہیں، وہ تمام سٹیشنوں پر شرح میں کمی کو نافذ کر رہے ہیں
Comments are closed.