سرینگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند ، 400سے زائد گاڑیاں درماندہ
سرینگر /02فروری / ٹی آئی نیوز
برفباری اور بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے اور زمین کھسک جانے کے واقعات کے بعد شاہراہ کی خستہ حالی کو دیکھ کر ٹریفک کی آمد رفت جمعرات کو روک دی گئی تھی جو مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی
جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہنے کے باعث مختلف مقامات پر 400سے زائد مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کیفٹریہ موڈ کے نزدیک پسیاں ہٹائی گئی تاہم رام سو سے بانہال کے درمیان شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث پھسلن پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت ممکن نہیں ہے ۔
ٹریفک کے ایک سنیئر افیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل دوسرے روز بھی روک دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ شاہراہ پر جلد از جلد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی جائے ۔
Comments are closed.