موسم میں بہتری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ، سونہ مرگ اور جنوبی کشمیر کے کچھ علاقہ سرد ترین درج
سرینگر /02فروری / ٹی آئی نیوز
پیر پنچال کے آر پارہوئی برفباری کے بعد جمعہ کی صبح سے موسم میں بہتری آئی ۔ جمعرات کی شام دیر گئے ہی بارشوں اوربرفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ اگرچہ دن بھر بیشتر اوقات موسم ابر آلود رہا اور ٹھنڈی ہوائیںجاری رہی تاہم کہیں سے بھی بارشوںیا برفباری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور بارشوں کے بعد وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج ہوئی ہے اور شہر ہ آفاق گلمرگ کے ساتھ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ درج ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر اور گلمرگ کے علاقوں میں جمعہ کو سخت سردی لوٹ آئی۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سونہ مرگ سب سے سرد ترین علاقہ رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 15ڈگری عبور کر گیا ۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں فروری میں شبانہ درجہ حرارت پچھلی دہائی کے دوران یہ سب سے کم ترین درجہ حرارت تھا، جو 9 فروری 2019 کو ریکارڈ کیے گئے منفی 9.0 ڈگری سیشلس سے زیادہ تھا۔اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.1 ڈگری کے مقابلے میں منفی 11.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ جو2 اور 9 فروری 2020 اور 2019 کو بالترتیب منفی 12.6 ڈگری اور منفی 12.7 ڈگری کے بعد پہلگام کیلئے پچھلے دس سالوں میں یہ تیسرا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 9.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے کیلئے جہ حرارت معمول سے 7.0 ڈگری سے کم تھا۔ کوکرناگ میں سال 2014 کے بعد سے یہ دوسرا سب سے کم ترین کم سے کم درجہ حرارت تھا جو 1 فروری 2021 کو منفی 9.5 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
Comments are closed.