خانہ کعبہ کے طواف کے دوران معمر کشمیری شہری جاں بحق
سرینگر /02فروری / ٹی آئی نیوز
زیون سرینگر سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شہری کا مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کے دوران انتقال ہو گیا۔
سرینگر کی زیوان پولیس کالونی کے رہائشی غلام محمد وانی مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کے دوران بے ہوش پڑا گیا جس کے بعد اگرچہ اس کو اسپتال پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ وانی حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
Comments are closed.