25جنوری سے موسمی تبدیلی کے امکانات کے بیچ شبانہ سردیوں کا زور جاری
سرینگر /23جنوری / ٹی آئی نیوز
25جنوری سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کی پیشگوئی کے بیچ وادی کشمیر میں خشک موسم جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی آئی ۔ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر رات کا درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے چلتے شبانہ سردیوں میں اضافہ جاری ہے جس کے چلتے سرینگر میں گزشتہ رات منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔ قاضی گنڈ، میں گزشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی اور کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اہلکار نے بتایا کہ جموں میں درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو کہ گزشتہ رات کے مطابق تھا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیشگوئی کی ہے کہ 24 جنوری تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 جنوری تک موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کچھ ایک اونچائی پر ہلکی برفباری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 28 سے 29 جنوری تک موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کئی جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش/برفباری کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30 سے 31 جنوری تکوسیع مقامات پر ہلکی سے درمیانی بار ش یا برفباری کا امکان زیادہ ہے۔
Comments are closed.