راجوری میں محکمہ جل شکتی کا ملازم پُر اسرار طور پر مردہ حالات میں پایا گیا

جموں /23جنوری / ٹی آئی نیوز

راجوری کے درہل میں محکمہ جل شکتی کا ایک ملازم پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔

ملازم کی شناخت نثار احمد کے بطور ہوئی ہے کل دوپہر کو پانی کی سپلائی چیک کرنے گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے واپس نہیں آیا۔

جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی دی گئی اور خاندان اس وقت تک کوئی سراغ حاصل کرنے میں ناکام رہا جب تک کہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع نہیں دی گئی کہ ملازم کی لاش علاقے میں پراسرار حالات میں ملی ہے۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کا ملازم پر اسر ار حالات میں مردہ پایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے۔

Comments are closed.