کھمبر پٹن میں آگ کی ہولناک واردات، 26سالہ نوجوان جھلس کر لقمہ اجل ، دو مکانات کو نقصان
سرینگر /22جنوری /
شمالی قصبہ پٹن کے کھمبر علاقے میں اس وقت کہرام مچ گئی جب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 26سالہ نوجوان جھلس کر لقمہ اجل بن گیا جبکہ دو رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوئے اور ان میں موجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک ( ایس این این ) کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پٹن کے کھمبر علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچنے جبکہ ایک نوجوان بھی لقمہ اجل بن گیا ۔
نمائندہ نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رات کے اوقات میں علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے بتایا کہ بشیر احمد ڈار ولد مرحوم محمد رمضان ڈار ساکن اندرگام کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور مذکورہ مکان کی چھت مکمل طور پر جل گئی اور اس کے قریب ہی اندرگام کے رہنے والے اسد اللہ گنائی ولد حبیب اللہ گنائی کے ایک اور مکان کی چھت جل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی واردات میںعادل احمد ڈار ولد مرحوم محمد رمضان ڈار نامی نوجوان جھلس کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر علاقے میں آگ کی واردات میں جواں سالہ نوجوان کے موت کی خبر پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گئی جس کے بعد پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نوجوان کی نعش اپنی تحوی میں لی اور ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعدنعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی واردات میں نوجوان جھلس کر لقمہ اجل بن گیا اور دو رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.