59کروڑ گھوٹالہ :پانچ مقامات پر سائبر پولیس کے چھاپے ،تلاشی کے دوران الیکٹرانک آلات اور دستاویزات ضبط
جموں کشمیر میں 15دنوں کے اندر اندر پیسہ ڈوبل گھوٹالہ کی تحقیقات سائبر پولیس نے شروع کر دی ہے جس کے چلتے ابتدائی کارورائی میں پانچ مقامات پر چھاپے ڈالیں گئے جس دوران وہاں سے کچھ ڈیجٹیل آلات اور دیگر ساوز و سامان ضبط کر لیا گیا ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سائبر پولیس کشمیر نے ”کیوریٹیو سروے پرائیویٹ لمیٹیڈ “ کے نام کے تحت ایک مبینہ گھوٹالہ کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جس نے دھوکہ دہی پر مبنی ویب سائٹ چلائی ہے اور عوام کو ان کی سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اسکیم سامنے آنے کے بعد سائبر پولیس کشمیر نے کارورائی شروع کر دی ۔ اس سلسلے میں کمپنی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق قابل اعتماد طریقے سے معلوم ہوا ہے کہ” کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ “کے نام کے تحت ایک گھوٹالہ کمپنی نے دھوکہ دہی پر مبنی ویب سائٹ چلائی ہے۔ اور دھوکہ دہی کے ذریعے عوام کو ان کی سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا جھوٹا وعدہ کیا۔
معلومات سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ صارفین جن میں زیادہ تر طلباءاور گھریلو خواتین شامل ہیں مذکورہ کمپنی نے انہیں اپنی محنت کی کمائی کو واپسی کے جعلی اور جھوٹے وعدوں کے عوض انویسٹ کرنے کا جھانسہ دیا ہے ۔
اس کے علاوہ مزید انکشاف ہو گیا کہ غلط بیانی اور دھوکہ دہی کے بعد مذکورہ کمپنی نے صارفین کو اندھیرے میں چھوڑ دیا ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کمپنی اچانک غائب ہو ئی اور لوگوں کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا۔ جس کے بعد سائبر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لی اور سائبر پولیس کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ساتھ سرینگر کے کرن نگر علاقے میں واقع دفتر کو سیل کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سائبر پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی مالیاتی دھوکہ دہی سے متعلق اسکام سے متعلق پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کے دوران الیکٹرانک گیجٹس اور دستاویزات ضبط کرلئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری وادی میں اس گھوٹالے میں لوگوں نے کتنی رقم لگائی تھی اس کی جانچ ابھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹیمیں معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہیں اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سرینگر میں مالیاتی دھوکہ دہی سے متعلق گھوٹالے کا انکشاف اس وقت ہوا جب منگل کے روز سرمایہ کاروں نے کہا کہ کشمیر میں واقع ایک نجی کمپنی نے ان کی محنت کی کمائی سے دھوکہ دیا۔ سرمایہ کاروں نے احتجاج کیا اور پولیس سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔
Comments are closed.