لوک سبھا سے دو اور ممبرپارلیمنٹ معطل،کل143ہوئی تعداد
سرینگر /20دسمبر /
پارلیمنٹ میں احتجاج پر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا عمل آج بھی جاری رہا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دو اور ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں بدتمیزی پر معطل کر دیا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرمائی اجلاس میں اب تک دونوں ایوانوں سے معطل کئے گئے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 143 تک پہنچ گئی ہے۔
لوک سبھا میں پلے کارڈز دکھانے اور ایوان کی توہین کرنے پر دو اور اپوزیشن ارکان کو پارلیمنٹ کے رواں سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔
ایوان کی توہین کے معاملے میں اب تک کل 97 لوک سبھا ممبران کو معطل کیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے جمعرات کو 13، پیر کو 33 اور منگل کو 49 ارکان کو معطل کیا گیا تھا۔
فوجداری قوانین سے متعلق تین بلوں پر بحث کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اپوزیشن کے دو ارکان – سی تھامس اور اے ایم عارف – کا نام لیا اور انہیں کرسی کی توہین کے الزام میں پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔ جسے ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔
عارف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ایم پی ہیں اور سی تھامس کیرالہ کانگریس کے ایم پی ہیں۔یہ ایک بریکنگ نیوز ہے، تفصیلات جلد شامل کی جائیں گی۔ مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے براہ کرم اس صفحہ کو ریفریش کریں
Comments are closed.