جموں و کشمیر اور لداخ میں 24 گھنٹوں کے اندر 10 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس

سرینگر /19دسمبر /

جموں کشمیر ، لداخ اور خطہ چناب میں گزشتہ 24گھنٹوں سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیںجس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اسی دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں 24 گھنٹوں کے اندر 10مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے اگر چہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی تاہم لوگ خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق خطہ جموں کشمیر اور لداخ میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 زلزلے آئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلوں کی شروعات سوموار کے بعد دوپہر سے ہوئی اوت پہلا زلزلہ سہ پہر تین بجکر 48منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے دوسرا زلزلہ 4بجے کے قریب آیا جس کی شدت 5.1تھی ۔ اسی طرح سے انہو ں نے بتایا کہ اسی طرح سے ایک کے بعد ایک زلزلے آئے اور شام دیر گئے تک قریب 6مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ منگل کی صبح مزید تین زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کشمیر ویدر نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ الصبح قریب 3بجے آیا اور اس کی شدت 3ریکارڈ کی گئی اور اس کو مرکز کرگل تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سے 9ویں زلزلے کے جھٹکے بھی کرگل میں ہی محسوس کئے گئے اور یہ زلزلے کے جھٹکے صبح 10بجکر 30منٹ پر آیا اورا س کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.4درج کی گئی ۔

کشمیر ویدر نے مزید بتایا کہ دسویں زلزلے کے جھٹکے 11بجکر 18منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس زلزلے کا مرکز کشتوار تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان زلزلوں کے جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.