بانڈی پورہ میں آگ لگنے سے رہائشی مکان جل کر خاکستر
سرینگر /19دسمبر
بانڈی پورہ کے سنبل زلپورہ علاقے میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق آگ غلن حسین شگنو ولد محمد یوسف شگنو ساکن در محلہ، غلپورہ علاقہ کے ایک منزلہ رہائشی مکان میں لگی۔
آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو کام میں لایا گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.