شدید سردی کی لہر جاری ، پہلگام 6.9ڈگری سیلشس کے ساتھ سرد ترین علاقہ درج

سرینگر /19دسمبر

وادی کشمیر میں سردیوں کی لہر مسلسل جاری رہے جس کے چلتے ایک بار پھر رات کا درجہ حرارت کافی نیچے چلا گیا ۔ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میںمنفی 6.9ڈگری سیلشس کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سیلشس جبکہ قاضی گنڈ اور پہلگام میں موسم کی سرد ترین رات بالترتیب منفی 4.2 ڈگری سیلشس اور 6.9 ڈگری سیلشس ریکارڈ کی گئی۔

اس طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں پارہ منفی 3.8 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.