سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کی جانب سے سرمائی تعطیلات کااعلان

سرینگر/یکم دسمبر / ٹی آئی نیوز

سردیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے سرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی 18 دسمبر سے 05 فروری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات کیلئے بند رہے گی

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں جہاں بھی کورسز ابھی مکمل ہونا باقی ہیں، محکموں کو 31 دسمبر تک یا نصاب کی تکمیل کیلئے آن لائن کلاسز کے ذریعے اس سے مکمل کرنے کی اجازت ہو گی

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام محکموں کو ڈین اکیڈمک افیئرز کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.