پلوامہ جھڑپ : مقامی لشکر ملی ٹنٹ از جاں ، آپریشن ختم
سرینگر/یکم دسمبر / ٹی آئی نیوز
پلوامہ کے آری ہل علاقے میں شبانہ جھڑپ کے دوران مقامی لشکر ملی ٹنٹ مارا گیا ۔ پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ختم کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے آری ہل علاقے میں جمعرات کی رات سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک نیا بھرتی کیا گیا مقامی جنگجو مارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک مقامی جنگجو کفایت ایوب الائی ولد محمد ایوب الائی ساکنہ پنجورہ شوپیاں مارا گیا۔
اس کے قبضے سے ایک پستول، دو دستی بم، دو میگزین اور پانچ راو¿نڈ برآمد ہوئے۔ افسر نے مزید کہا کہ وہ اس سال 04 اکتوبر کو تنظیم میں شامل ہوا تھا۔
Comments are closed.