ہندواڑہ کے جنگلی علاقے میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار:پولیس
سری نگر،30نومبر
سیکورٹی فورسز نے ہندواڑہ کے جنگلی علاقے طوتی گنڈ میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہندواڑہ پولیس ، آرمی اور سی آر پی ایف نے توطی گنڈ جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ (ٹی آرایف) سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت دھر دبوچا۔
انہوں نے گرفتا شدگان کی شناخت پرویز احمد ڈار ولد محمد رستم ڈار اور شوکت احمدشیر گوجری ولد غلام محمد شیر گوجری ساکنان توطی گنڈ ہندواڑہ کے بطور کی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 264/23کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔یو این آئی
Comments are closed.