لالچوک سرینگر میں لگی وزیر اعظم کی بڑی تصویر سیاحوں کے لئے باعث کشش

سری نگر، 17 نومبر

سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بڑے سائز کی کٹ آﺅٹ تصویر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی ہے۔

لالچوک میں وزیر اعظم کی اس کٹ آوٹ تصویر کو منگل کی شام نصب کیا گیا۔سیاحوں کو اس تصویر، جس میں وزیر اعظم کو سفید کرتے پاجامے جو دھاری دار واسکٹ سے مزین ہے، میں دکھا یا گیا ہے،کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں کھینچتے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ایسا پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ لالچوک میں ملک کے کسی وزیر اعظم کی کٹ آﺅٹ تصویر لگا دی گئی ہو۔اس تصویر کے ساتھ فوٹو کھینچنے والے ایک سیاح جوڑے نے بتایا: ‘اس تصویر کے ساتھ بڑی تعداد میں سیاحوں کی تصویریں کھینچنے سے نہ صرف وزیر اعظم کی شہرت واضح ہوجاتی ہے بلکہ ان کے ساتھ لوگوں کے مثبت جذبات کی وابستگی کا بھی اندزہ ہوجاتا ہے جن کی وجہ سے خطے میں تعمیر و ترقی ممکن ہوئی’۔ایک خاتون سیاح نے کہا: ‘میں کبھی بھی ایسا سوچا ہی نہیں تھا کہ کشمیر ایسی تبدیلیاں آئیں گی، پانچ سال قبل میں یہاں آنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی’۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ فوٹو کھینچتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ ہندی زبان میں ایک پیغام بھی لکھا ہوا ہے: ‘بزرگوں کی عزت’ایک سیاح نے کہا: ‘یہ انڈیا ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چاہئے جس کی ہمیں تعلیم دی جاتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ یہ پیغام پڑھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے کہا کہ یہاں مودی جی کی تصویر دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے کہا: ‘آج ہم یہاں مودی جی کی وجہ سے آ سکتے ہیں اور یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں’۔

Comments are closed.