مرکزی حکومت نے دہائیوں سے زیر التوا کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا: وزیراعظم مودی
گوالیار، 21 اکتوبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے کئی دہائیوں سے زیر التوا فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کے بوجھ کو کم کرنے کا کام کیا۔
وزیر اعظم مودی مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا اور جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ‘شارٹ کٹ’ بھلے ہی فوری طور پر فائدہ پہنچا دے لیکن ‘لانگ ٹرم ‘ سوچ ہی اخری میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ملک نے انہیں وزیراعظم کی ذمہ داری دی تو ان کے سامنے دو متبادل تھے۔ یا تو صرف فوری فائدے کے لیے کام کریں یا طویل مدتی طریقہ کار اختیار کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے طے کیا کہ الگ الگ مقررہ وقت کے اندر کام کریں گے۔ حکومت نے 10 سال کے عرصے میں بہت سے بے مثال فیصلے کیے اور دہائیوں سے زیرالتوا کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا ہے۔یواین آئی
Comments are closed.