سیکرٹری سیاحت ، ڈی سی بارہمولہ نے گلمرگ میں سرمائی سیاحتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

بارہمولہ 21 اکتوبر

محکمہ سیاحت کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج مشترکہ طور پر تمام متعلقہ محکموں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں سرمائی سیاحت اور دیگر سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا گیا ۔

میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن منگا شیرپا ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجہ یعقوب فاروق ، چیف انجینئر پی ڈی ڈی جاوید یوسف ڈار ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) رفیق احمد رفیق ، چیف انجینئر ایم ای ڈی کشمیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

شروع میں ڈپٹی کمشنر نے گلمرگ میں موسم سرما کی سیاحت کے ہموار انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی طرف سے سردیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے تعریف کی ۔ انہوں نے برف صاف کرنے کے منصوبے اور سڑک کے رابطے ، پینے کے پانی کی فراہمی ، ڈھلوانوں کی ہم آہنگی ، منزل پر نشانات ، برف کی حفاظت ، سکی گشت اور ریسکیو ٹیموں کے کام ، منزل پر طبی سہولیات وغیرہ کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا ۔

جے کے ٹی ڈی سی ، گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کیبل کار کارپوریشن ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، پی ڈی ڈی ، آر اینڈ بی ، جل شکتی اور دیگر متعلقہ محکموں سمیت تمام محکموں کی موسم سرما کی تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے افسران پر زور دیا کہ وہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کی سہولت کیلئے مناسب انتظامات کریں ۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عابد نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گلمرگ میں بنیادی سہولیات کا آڈٹ کریں اور پیشگی خلاءکو دور کریں اور ساتھ ہی گلمرگ میں موسم سرما کی سیاحتی سرگرمیوں کے ہموار انعقاد کے سلسلے میں ہوٹلوں ، پونی والوں ، ٹرانسپورٹرز ، نجی کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرنے پر زور دیا ۔

سیکرٹری موصوف نے مقامی کلب اور جے کے ٹی ڈی سی کے دیگر آو¿ٹ لیٹس پر دستیاب سہولیات اور خدمات کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے یوتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ایس ایم کے ذریعے چلائے جانے والے اسکیٹنگ کورسز ، سنو بیٹس کے کلینڈر کا بھی جائیزہ لیا اور بہترین نتائج کیلئے ان اور محکمہ سیاحت کے درمیان قریبی تال میل کی ہدایت دی ۔

Comments are closed.