جموں وکشمیر: پاکستانی گولہ باری میں ایک سینئر افسر سمیت تین از جان

سری نگر، 10 مئی

پاکستان کی طرف سے شدید گولہ باری کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک سینئر افسر اور دو دیگر افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب راجوری میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں جموں وکشمیر انتظامیہ کا ایک سینئر افسر اور دو دیگر افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

مہلوک افسر کی شناخت راج کمار تھاپا کے طور پر ہوئی ہے جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک گولہ موصوف افسر کی رہائش گاہ کو لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’’ راجوری سے انتہائی تباہ کن خبر ہے، ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک سرشار افسر کو کھو دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ روز وہ ضلع میں نائب وزیر اعلیٰ کے تھے اور جس آن لائن میٹنگ کی میں نے صدارت کی اس میں بھی شرکت کی‘۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ’آج مذکورہ افسر کی رہائش گاہ کو پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بن گیا کیونکہ انہوں نے راجوری شہر کو نشانہ بنایا جس میں ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا کی موت واقع ہوئی‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ میرے پاس اس نا قابل تلافی جانی نقصان پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اس کی روح کو سکون ملے‘۔

Comments are closed.