اتوار کو شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند رہے گی / محکمہ ٹریفک

سرینگر/21اکتوبر/

ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر کل یعنی اتوار کو ٹریفک کی آمد رفت معطل رہے گی ۔ محکمہ ٹریفک نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتوار کو جموں سرینگر پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔

محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ جموں سرینگر شاہراہ پر دلواس رام بن میں فوری مرمتی کاموں کی وجہ سے اتوار کے روز ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کو جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر ناشری سے نویوگ ٹنل کی طرف اور اس کے برعکس دلواس رام بن میں فوری مرمتی کاموں کی وجہ سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اتوار کو جموں سرینگر قومی شاہراہ استعمال کرنے سے گریز کریں اور اسی کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔

تاہم مغل روڈ گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھلا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بارشوں کے باعث پسیاں گر آنے کے بعد اکثر و بیشتر ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہتی ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیاں درماند ہو جاتی ہے ۔

Comments are closed.