گاندربل میں کیمسٹ گرفتار ،میڈیکل شاپ سیل
سرینگر/19اکتوبر/
گاندربل میں پولیس نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو ممنوعہ اشیاءرکھنے اور سپلائی کرنے کے الزام میں ایک کیمسٹ کو گرفتار کیا اور وکورا میں ایک میڈیکل شاپ کو سیل کر دیا۔
تھانہ پولےس گاندربل کے مقدمہ ایف آئی آر کے سلسلے میں ایک ملزم ہلال احمد گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکن وکورا جسے گاندربل پولیس نے کچھ دن پہلے گرفتار کیا تھا، نے اعتراف کیا کہ گنائی میڈیکل وکورا کی دکان علاقے کے مقامی نوجوانوں کو ممنوعہ اشیاءفراہم کرتی ہے۔ایس ایس پی گاندربل ایس کی ہدایت پر تیزی سے کام کرتے ہوئے انچارج پی پی شادی پورہ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل کی نگرانی میں متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے ساتھ وکورہ میں گنائی میڈیکل شاپ پر چھاپہ مارا۔
تلاشی کے دوران، موقع پر ہی ممنوعہ مادہ برآمد/ ضبط کیا گیا اور ملزم (کیمسٹ) کی شناخت مہراج الدین گنائی ساکن وکورا کے طور پر کی گئی جسے مقامی نوجوانوں کو ممنوعہ مادہ رکھنے اور سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس وکوڑہ نے میڈیکل شاپ کو بھی موقع پر ہی سیل کر دیا۔
Comments are closed.