وادی کشمیر میں اگلے چند دنوں تک موسم بہتر رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر/19اکتوبر/

وادی کشمیر میں آج دوسرے دن بھی موسم خشک رہا جس دوران دن بھر دھوپ کھلنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھنے کوملا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات جموں و کشمیر نے 21 اکتوبر تک بنیادی طور پر خشک موسم اور درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا اور 21 اکتوبر تک مطلع صاف رہے گا تاہم 22 سے 23 اکتوبر تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے ۔ خاص طور پر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔ اور اسی طرح "24سے 28 اکتوبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 10 دنوں تک کسی بڑی بارش اور برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں تک کاشتکاری کے عمل کودوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے اور کاشتکاری اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔

Comments are closed.