سوپور میں ٹریکٹر الٹنے سے 16سالہ لڑکا از جان
سرینگر، 24ستمبر
سوپور علاقے میں اتوار کی صبح سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں 16سالہ لڑکے کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سوپور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجے میں 16سالہ لڑکا شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت فروز احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ ساکن بادام باغ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.