بڈگام پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا، لاکھوں روپیہ کا مالہ مسروقہ برآمد

سرینگر، 24ستمبر

بڈگام ضلع میں پولیس نے نقب زنوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 20ستمبر 2023کو پولیس اسٹیشن ماگام میں ایم بی ٹریڈریس نامی تاجر نے شکایت درج کی کہ 19اور 20ستمبر کی درمیانی شب نامعلوم نقب زنوں نے ان کے آفس واقع اگر ی کلان ماگام میں پانچ لاکھ روپیہ مالیت کے سیگریٹ چرا کر فرار ہوئے۔شکایت ملنے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 144کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

موصوف ترجمان کے مطابق پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا جس دوران تین افراد جن کی شناخت محمد یاسین ہجام عرف کوبرا ولد غلام مصطفی ہجام ساکن ترکول بل پٹن، جاوید احمد شیخ ولد غلامم محمد شیخ ساکن چر پورہ نارہ بل اور مظفر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ریشی پورہ ہانجی ویرہ پٹن کے بطور ہوئی کا نام سامنے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد نے پوچھ تاچھ کے دوران چوری کی اس واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ان کے مطابق نقب زنوں کے قبضے سے چرائے گئے مالہ مسروقہ کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یو این آئی

Comments are closed.