پونچھ : ایل او سی پر مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فائرنگ، منشیات اسمگلر زخمی
جموں، 24ستمبر
ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے کھڑی کرماڑا میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منشیات اسمگلر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منشیات اسمگلر کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء سے بھرا ایک پیکٹ برآمد ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب پونچھ کے کھڑی کرماڑا سیکٹر میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک منشیات اسمگلر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر تعینات مستعد اہلکاروں نے منشیات اسمگلر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک پیکٹ برآمد ہوا جس میں ممنوع نشیلی اشیاء پائی گئی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی رات دیر گئے اس وقت یہ واقع پیش آیا جب ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے گلپور سیکٹر کے کرماڑا میں ایک شخص کی مشکوک نقل وحرکت دیکھی اور اسے چیلنج کیا تاہم مشتبہ اسمگلر نے ایل او سی کے پار فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران فوج نے اس پر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ منشیات اسمگلر کی شناخت یاسر نذیر کے بطور ہوئی ہے اوروہ منشیات لے کر اس طرف آرہا تھا۔منشیات اسمگلر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.