گلمرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری
سری نگر، 24ستمبر
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر اتوار کی صبح ہلکی برف باری ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پراتوار کی صبح ہلکی برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔
دریں اثنا ماہر موسمیات فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار کی صبح گلمرگ کے افروٹ پہاڑی پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشیں جبکہ اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.