ادھم پور میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون از جان
جموں،17ستمبر
ادھم پور کے رام نگر علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ادھم پور سب ڈویڑن کے رام نگر گورڈی بلاک کے نزدیک آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک خاتون شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت مایا دیوی زوجہ کرنیل سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.